• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو پاکستان کیخلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے: خورشید شاہ

Nawaz Conspired Against National Institutions Khursheed Shah
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف سازش کی گئی، ان کا ٹکراؤ ٹھیک نہیں۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاناما لیکس سے تو بچ بھی جائیں گے ، لوڈشیڈنگ پر نہیں بچ سکتے ، لوڈشیڈنگ کی ساری ذمہ داری نوازشریف پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ آج 14 گھنٹے کی ہوگئی ہے،حکومت نے بجلی کی قیمت ڈیڑھ گنا بڑھا دی ہے، میاں صاحب اپنے وعدے پورے کریں۔

اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں صاحب نےبھارتی شہری سے خفیہ ملاقات کی،انہیں ریاست پاکستان کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔
تازہ ترین