گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) وفاقی ٹیکس محتسب دفتر کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، انہوں نے مقامی میرج ہال میں ٹیکس بارے شعور اجاگر کرنے کی تقریب میں شرکت کی ان کے ہمراہ سینئر افسران بھی تھے انجمن تاجران کے صدر حاجی عبدالروئف مغل، انجمن تاجران فروٹ منڈی کے صدر حاجی محمد صدیق، صنعت کار حاجی سعید مدنی والے، قانون دان چوہدری سلیم ایڈووکیٹ اور شہر کے صنعتی اور تجارتی حلقوں کے سرکردہ نمائندگان نے شرکت کی اور انہیں ٹیکس سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔