سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حاد ثات میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ نیکا پورہ پل ایک کے پاس نامعلوم کار پاؤں سے گزرنے سے 47سالہ ٹریفک پولیس اہلکار زاہد سلیم کے دائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی،رنیجرز روڈ موٹر سائیکل اور سائیکل کے تصادم میں23سالہ شبانہ اکرم اور32سالہ فیاض،کنگرہ روڈ بن پھاٹک کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر29سالہ صابر،پسرور روڈ گلشن اقبال پارک کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں32سالہ قیصر،ڈسکہ روڈ نامعلوم ٹریکٹر کی سائیکل کو ٹکر سے15سالہ عرفان وغیرہشدید زخمی ہو گئے۔معمولی زخمیوں کو ریسکیورز نے موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدیدزخمیوں کو ریسکیوایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے مزید علاج معالجے کےلئے ضلع سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔