• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا یونیورسٹی میں2روزہ قومی ریاضی کانفرنس کاآغاز

سرگودھا( نامہ نگار)شعبہ ریاضی یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام دو روزہ ’’قومی ریاضی کانفرنس‘‘ کا آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وائس چانسلرڈاکٹر اشتیاق احمد،ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ناظرہ سلطانہ، آرگنائزر ڈاکٹر محمد عمران نواز ودیگر مقررین نے کہا کہ ریاضی امّ المضامین ہے جس کے بغیر ہم جدید علوم بالخصوص سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی نہیں کر سکتے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم علوم کو جدید خطوط پر استوار کریں ۔ ایجادات ودریافت صرف مغرب کی جاگیر نہیں۔ ہمارے نوجوان اساتذہ میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ وہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو دنیا کا ایک منظم ترقی یافتہ ملک بناسکیں۔ صرف بنیادی علوم اور تحقیق ہی اساتذہ کو دورِ حاضر کے علوم سے روشناس نہیں کراتیں بلکہ کانفرنس اور ٹریننگ ورکشاپس بھی علم اور معلومات میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمدعرفان علی ،ڈاکٹر عمران نذیر ،ڈاکٹر محمد شبیر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین