• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت کا مشرف کےوکیل کے دلائل سننےسےانکار

Special Court Reject To Hear Musharaf Lawyer
سابق صدر پرویز مشر ف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے مشرف کےوکیل فروغ نسیم کے دلائل سننےسےانکار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پرویزمشرف کواشتہاری قرار دے چکے ہیں،عدالت نے اکرم شیخ کوپرویزمشرف کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست پر تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کردی۔

خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ کو پرویز مشرف کی جائیداد کی دوبارہ تصدیق کی ہدایت کی ہے، عدالت نے پرویز مشرف کے موجودہ اثاثوں اور بنک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مشرف غداری کیس کی سماعت 3رکنی خصوصی عدالت نے کی، جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس خاورخان خصوصی بنچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے پرویز مشرف کی پراپرٹیز کی تفصیلات پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے پراپرٹیز کی جو فہرست دی وہ 2008تک ہے ، پرویز مشرف کے موجودہ اثاثوں اور بنک ٹرانزیکشنز کی تفصیلات فراہم کریں۔

عدالت نے ایف آئی اے سےپرویز مشرف کے بیرون ملک اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے پراسیکوٹر اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ بیرون ملک اکائونٹس سے متعلق عدالت کا اختیار سماعت سے متعلق بھی آگاہ کریں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت ایسا کوئی حکم جاری نہیں کرنا چاہتی جو قابل عمل نہ ہو ، کیس کی آئندہ سماعت 19مئی تک ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین