• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، لیبر کورٹ نے چیف کارپوریشن آفیسر کے وارنٹ جاری کردئیے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر لیبر کورٹ نے چیف کارپوریشن آفیسر کے وارنٹ جاری کردئیے‘پندرہ مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم، میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کاشف عرفان‘ محمد رمضان بٹ وغیرہ کی جانب سے ریگولر نہ کئے جانے پر لیبر کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر لیبر کورٹ نے چیف کارپوریشن آفیسر تنویر احمد خان اور میونسپل آفیسر فنانس چوہدری عبدالحمید کو ہدایت کی تھی کہ مذکورہ ملازمین کو فی الفور ریگولر ایڈجسٹ کیا جائے مگر اس حکم کے خلاف متعلقہ افسران نے پنجاب لیبر کورٹ میں اپیل کی تھی جو کہ وہاں سے بھی مسترد کردی گئی ۔
تازہ ترین