اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں اعلیٰ ترین سطح پر تبادلے کئے ہیں۔چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر طاہر حسین کو تبدیل کر کے ایڈ یشنل سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لگا یا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری بلو چستان اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر شعیب میر کو تبدیل کر کے ا یڈیشنل سیکر ٹری ( انچارج ) وزارت تعلیم و تربیت لگا یا گیا ہے۔ وفاقی سیکر ٹری انسداد منشیات اور پاس کے گریڈ 22 کے افسر اورنگزیب حق کو تبدیل کر کے چیف سیکر ٹری بلو چستان تعینات کیا گیا ہے۔وزیر اعظم آ فس کے جوائنٹ سیکر ٹری اور پاس کے گریڈ بیس کے افسر ڈ اکٹر کاظم نیاز کو چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان لگا یا گیا ہے۔نیکٹا میں تعینات پو لیس سروس کے گریڈ بیس کے افسر اشرف زبیر صدیقی کو اسلام آ باد پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکر ٹری فنا نس ڈ ویژن اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کی گریڈ انیس کی افسر مس سا ئرہ نجیب احمد کو تین سال کیلئے ڈ یپو ٹیشن پر نیپرا میں تعینات کیا گیا ہے۔ چیئر مین ایف بی آر ڈ اکٹر محمد ارشاد کو تیس جون تک سیکر ٹری ر یو نیو ڈویژن کا اضافی چارج د یا گیا ہے۔ سیکر ٹری اوورسیز پا کستانیز ڈ ویژن سہیل عامر کو سیکر ٹری نیشنل فو ڈ سیکیو ر ٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ سیکر ٹری نیشنل فوڈ سیکیو ر ٹی نے نو مئی سے گیا رہ مئی تک بیرون ملک جانے کیلئے رخصت لی ہے۔پاس کے گریڈ اٹھارہ کے او ایس ڈی ڈ اکٹر منیر اے خان کو فیڈرل ایمپلائز بنا ولنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈ میں ڈ ائریکٹر لگا یا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبا دلوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔