سرگودھا(نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا کا سینڈیکیٹ کا اہم اجلاس 15مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سینڈیکیٹ کے تما م اراکین کو اطلاع بھی کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خاتون رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز کی طرف سے مبینہ طور پر وائس چانسلر کے رویے کیخلاف استعفی دینے کے معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے۔