سرگودھا(نامہ نگار)ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی پی ٹی آئی وسابق ا یم این ا ے انعا م الحق پراچہ اور ضلعی راہنماحسن انعا م پراچہ نے کہا ہے کہ 12مئی کو قائدتحریک انصاف عمران خا ن کے سرگودہاپہنچنے پر ا ن کاتاریخی استقبا ل کر کے ثابت کردیاجائے گا کہ سرگودہا کے عوا م پی ٹی آئی اورعمرا ن خان کے ساتھ ہیں سرگودہا کے لو گ کرپشن کے خاتمہ کی جدوجہد میں عمران خان اورپی ٹی آئی کے شانہ بشانہ ہیں 12مئی کو سرگودہا میں پی ٹی آئی کا جلسہ عام سرگودہا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ا س دن سرگودہا کا ہر شخص اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ضرور آئے گا۔