وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان کاپاکستان پر حملہ بد قسمتی ہے،ایسے واقعات قابل قبول نہیں ہوسکتے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان کے حملے کےجواب کا حق رکھتا ہے،افغانستان کی جانب سےتحقیقات کی درخواست پرحقائق سامنے آئیں گے۔
پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے سوال پر خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان میں موجودکلبھوشن کے ساتھیوں کی حوالگی کا حق رکھتےہیں،کلبھوشن صرف پاکستان کو نقصان پہنچانے یہاں آیا تھا۔