اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی کامیاب نمائندگی کے بعد کل شام وفاقی دارالحکومت واپس پہنچ جائیں گے۔ منگل کو وہ وزیراعظم محمد نوازشریف کو یوکو ہاما( جاپان) میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاس میں ممبر ملکوں کے وزرائے خزانہ جاپانی قیادت سے اپنی ملاقاتوں کی جامع رپورٹ پیش کریں گے۔ منگل کو وزیراعظم نوازشریف اپنے معتمدخاص وزیر خزانہ سے ڈان لیکس کے حوالے سے اہم مشاورت کریں گے۔