گجرات (نمائندہ جنگ) تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں اجنالہ میں تھریشر دیر سے لگانے پر بلال اعجاز نےڈرائیور ناصر سبحانی کے گھر پر فائرنگ کرکے اس کی والدہ شہناز بی بی کو زخمی کردیا ، تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں منظوروغیرہ 3 افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے خاتون شہناز بی بی کے بیٹے کوزخمی کردیا جبکہ تھانہ صدرکھاریاں کے گاؤں موضع ہیل میں مہدی خاں، ارشد عرف کالا وغیرہ نے محمد اقبال کی حویلی میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔