سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ضلع کونسل سیالکوٹ کےاجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کے 6اربن یونین کونسلز کے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے اختیارات متعلقہ یوسی کو منتقل کرنے کی یوسی چیئرمین چونڈہ کی جانب سے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا اورڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی کارکردگی اور انتظام کو بہتر بنانے کیلئے 17مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے اور شیڈول آف ٹیکسز ڈسٹرکٹ کونسل سیالکوٹ کی ابتدائی تجاویز اور نہروں اور ندی نالوں میں نہانے کے دوران قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے راست اقدامات کرنے کی قرار دادوں کی بھی منظوری دی گی ۔