ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الحاج غلام علی اصغر خان لاہڑی، پیر سید مصور شاہ ہمدانی تحصیل صدر، چوہدری ساجد جمیل اور صاحبزادہ پیر اظہر عباس سیالوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12مئی کو پی پی 37 تحصیل ساہیوال اور گر دو نوح سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن اپنے قائد عمران خان کا فقید المثال استقبال کر ینگے اور ثابت کر دینگے کہ سر گودھا پا کستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے ۔ اگر انتظا میہ نے کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا کی تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔ انتخابی دھاندلی ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔عمران خان نے استحصالی قوتوں اور فرسودہ سسٹم کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔تحریک انصاف ہی عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے۔