• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12مئی سرگودھا میں سیاسی تبدیلی کا دن ہوگا ‘عنصر مجید

سرگودھا (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سرگودہا کے سٹی صدر عنصر مجید خان ،سٹی جنرل سیکر ٹری محمود بخش گیلانی اور طارق خان سے عمران خان لورزکے رہنما ؤں چوہدری حمزہ باجوہ ، چوہدری بلال ، جہانزیب میکن اور عمیر شیخ نے سٹی سیکر ٹریٹ میں ملاقات کی اور سرگودہا میں جلسہ اور ورکرز کنونشن کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر عنصر مجید خان ، محمود بخش گیلانی ، طارق خان اور چوہدری باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بارہ مئی سرگودہا میں سیاسی تبدیلی کا دن ہو گا ۔ ڈویژن بھر سے پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان اپنے ہر دلعزیز لیڈر عمران خان کا فقید المثال استقبال کر کے مخالفین کی آنکھیں کھول دیں گے ۔کارکن گھر گھر ، گلی ، گلی اورکوچے کوچے میں عوامی رابطہ مہم شروع کئے ہوئے ہیں ۔ بارہ مئی کا جلسہ یہ ثابت کرے گا کہ سرگودہا تحریک انصاف کا مضبوط اور نا قابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے اورمنفی پراپیگنڈا کرنے والوں کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی ۔
تازہ ترین