• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ نے 23سال بعد اذلان شاہ ہاکی ایونٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کے شہر اپوہ میں کھیلا جانے والا اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ انگلینڈ نے جیت لیا،فاتح ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپئن آ سٹریلیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے مات دی، انگلینڈ نے 23برس بعد یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے، اس نے 1994ء میں پاکستان کو پانچ ،تین سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹرافی جیتی تھی، تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار،صفر سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں ساتویں مرتبہ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے ٹام کریگ بہترین کھلاڑی اور بہترین گول کیپر جاپان کے سوگرو شموٹو قرار پائے ۔
تازہ ترین