حب ( نامہ نگار) کلیکٹر کسٹم گوادر کی ہدایت پر ماڈل کسٹم کلیکٹریٹ گوادر کی حدود میں نان ڈیوٹی پیڈ اسمگلڈلگژری گاڑیوں و ڈیزل مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے جو پچھلے دوماہ سے جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں پچھلے ایک ماہ کے دوران گوادر کلیکٹریٹ کی حدود میں اب تک14 لگژری گاڑیاں ضبط کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 45ملین روپے ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیزل مافیا کے خلاف ایف سی بلوچستان کے ساتھ مل کر جاری آپریشن میں کسٹم حکام نے پچھلے ایک ہفتے میں مزید ڈیڑھ لا کھ لیٹرڈیزل ضبط کرلیا جس کی مالیت 90لاکھ روپے ہے۔