• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق پہلے گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے توآج سورتحال کچھ اور ہوتی، فضل الرحمن

پشاور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے کیونکہ ملک میں وقت سے پہلے انتخابا ت جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں دینی جماعتوں کے اتحاد سے متعلق اگر سراج الحق 2013ء میں اسی گرمجوشی کامظاہر ہ کرتے جو انکی طرف سے آج ہورہاہے تو صورتحال کچھ اور ہوتی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے بات چیت کی غرض سے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے ان خیالا ت کااظہار اُنہوں نے گذشتہ روز مرکزی شوریٰ کے دوروزہ اجلا س کے بعدمیڈیا کو بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ عالمی اجتماع سے پوری دنیا کو امن کاپیغام گیا ہے اور ہم اسلام کی حقیقی تصویر پوری دنیا کو دکھائیں گے افغان فورسز کی طرف سے شہری آبادی پر گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ دفا ع وطن کے لیے پاک فوج کا شاندار کردار لائق تحسین ہے انہوں نے کہاکہ عبدالغفور حیدری کی قیادت میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو الیکشن کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کرکے اتحاد اور ایڈ جسٹمنٹ کاجائزہ لے کر اپنی تجاویز رمضان کے بعدپیش کرے گی کمیٹی میں مولانا گل نصیب خان، راشد محمودسومرو، مفتی عبد الشکور شامل ہیں دینی جماعتوں کے ساتھ رابطے ترجیحی بنیادوں پرہونگے تاہم سراج الحق کی طرف سے اب دینی جماعتوں کے اتحاد کے لیے جو گرمجوشی دکھائی جارہی ہے اگرچہ ہم اس کا خیر مقد م کرتے ہیں مگر انہوں نے اس گرمجوشی کامظاہرہ آخر 2013ء کے الیکشن میں کیوں نہیں کیا اس موقع پر تو انہوں نے ہمیں تنہا چھوڑدیاتھا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہماری جماعت قبل ازوقت الیکشن کے حق میں نہیں اس سے جمہوریت کمزور ہوگی فاٹا کے حوالہ سے ان کاکہنا تھاکہ قبائلی عوام پر کسی قسم کا کوئی فیصلہ زبردستی مسلط نہیں کرنے دینگے فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کی مرضی کے بغیر کسی صورت نہیں ہوناچاہئےمردان یونیورسٹی کے واقعہ کے حوالہ سے انہوں نے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے مگر قانون بھی تو نظر آنا چاہیے مردان کے ناپسندیدہ واقعہ کی آڑ میں ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔
تازہ ترین