سرگودھا(نامہ نگار) اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جارہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔