سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )جامعہ سرگودھا میں شعبہ ابلاغیات اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریفک مسائل، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور نوجوان نسل میں احساس ذمہ داری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز محسود تھے۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ڈیپا رٹمنٹ نے طلبہ کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی اورہیلمٹ کا استعمال کرنے کی تلقین کی۔ سیمینارمیں انچارج آف ڈپیارٹمنٹ ڈاکٹر نعمان یاسر بھی موجود تھے۔استاتذہ اور طلبہ نے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے پمفلٹس اور بروشر ز بھی تقسم کیے۔