راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر کو نئی قائم ہونے والی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عمر ورلڈ گیسٹرو و انٹرولوجی کے پاکستان میں صدر اور انٹرنیشنل ہیپا ٹائٹس ٹریمنٹ گائیڈ لائین کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے 2017ء میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہیپا ٹائٹس سی کے علاج سے متعلق مقالمہ بھی تخلیق کیا جو ڈاکٹرز کیلئے مشعل راہ ہے۔ انکی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان نے 2015ء میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ انہوں نے راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے اسے پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں کے برابر لاکھڑا کیا اور کالج میں میڈیکل ایجوکیشن‘ ملٹی آرگن فیلئر‘ موذی امراض کے شعبے بھی قائم کئے۔