کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کی تمام تنظیم کوتوڑ کر زاہد شہاب کو کنوینئر مقرر کردیا گیا جبکہ اکیڈمیز کے عہدیداران برقرار رہیں گے اس بات کا اعلان اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد کیا گیا اس موقع پر تین رکنی کنوینئر کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں منور چوہدری ، رائو ندیم اور سید امتیاز الحسن شامل ہیں، اجلاس نے متفقہ طور پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور کوچ رحمٰن خان کو الیکشن کمشنر مقرر کیا جو اسی ماہ مشاورت کے بعد الیکشن کا انعقاد کروائیں گے ۔