• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں انسداد سگریٹ نوشی سیمینار ‘واک

سرگودھا (نمائندہ جنگ )شعبہ ابلاغیات یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر شہزاد اسلم ،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لا ڈاکٹر محمد نواز محسود اورمحمدجہانزیب نے کہاکہ سگریٹ نوشی کے استعمال سے نہ صرف ہم اپنی زندگی کو خطرات میں ڈال دیتے ہیں بلکہ یہ ایک اخلاقی جرم بھی ہے۔سگریٹ کے استعمال سے سب سے زیادہ پھیپھڑ ے متاثر ہوتے ہیں جو ایک بار خراب ہونے کے بعد کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوتے ۔نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کارجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کے تدارک کے لئے ہمیں باقاعدہ آگاہی مہم شروع کرنا ہوگی۔
تازہ ترین