سرگودھا(نامہ نگار)چک نمبر 64جنوبی،چک نمبر 63جنوبی‘چک نمبر 62جنوبی‘چک نمبر 61جنوبی میں سولنگ اورنالیوں کی تعمیر کی سکیموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اورایم پی اے رانا منور غوث کہا کہ این اے 67کی عوام سے کیے ہوئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔ حلقہ میں کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے اس کے علاوہ ہر یوسی میں سولنگ نالیوں کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہے جبکہ سوئی گیس ‘بجلی کی فراہمی‘سکولوں کی اپ گریڈیشن ‘ہسپتالوں کی چار دیواریاں کمروں کی تعمیر‘ سکولوں میں کمروں کی تعمیر ‘آئی ٹی لیبزنئے قبرستانوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر ٖضروریات زندگی کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہےاور آئندہ الیکشن 2018ءمیں ہم اپنے ترقیاتی کاموں کا کتابچہ جا ری کریں گے جو کہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا منہ بولتا ثبوت ہو گا۔این اے 67کو ماڈل حلقہ بنانے کے جھوٹے اور کھوکھلے نعرے نہیں لگائیں گے ۔اس موقع پر چیئر مین یوسی109 مہر قادر بخش لالی‘وائس چیئر مین رانا عمران ‘چیئر مین یوسی 116راجہ فرخ جنجوعہ‘چیئر مین یوسی 115حاجی عمران ایزد‘کسان ممبر ضلع سرگودھا رائے فہد سلطان بھٹی ‘رانا عباد و دیگر بھی موجود تھے۔