• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں اور گلگت بلتستان ایکسائز ڈیپارٹمنٹس کاکوآرڈنیشن سیمینار

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹس میں انٹر پروونشل کوآرڈنیشن کے حوالے سے 3روزہ سیمینار شروع ہو گیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور دیگر صوبوں کے ڈی جی ایکسائز سمیت ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے بتایا کہ پہلے روز فیصلہ کیا گیا کہ آپس میں گاڑیوں کا ڈیٹا شیئر کیا جائیگا۔ فوکل پرسن کی نامزدگی کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ سپرٹ اور لکر وغیرہ کے مسائل کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جاسکے۔ سیمینار کے دوران صوبوں میں ٹیکسز کی ریشنلائزیشن پر بھی غور کیا گیا‘ اگر کہیں ٹیکس زیادہ ہے تو اس کو کم کر دیا جائے اور اگر کہیں کم ہے تو باقی صوبوں کے برابر لایا جائے۔ تنویر عباس گوندل نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تازہ ترین