ایف آئی اے حکام نے پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے دھندےمیں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو بیرون ممالک گردوں کےمریضوں کا سراغ لگا کران کاپاکستانی ڈاکٹروں سےرابطہ کراتا تھا۔
لاہورکے پوش علاقےمیں واقع ایک گھرسے گردوں کی غیر قانونی پیو ندکاری میں ملوث 2 ڈاکٹروں کی گرفتاری کےبعد سے اس نیٹ ورک کےکئی اورکردارسامنے آچکےہیں۔
ایف آئی اےگوجرنوالہ نے سیالکوٹ کے ایک گھرسےعبدالمجید نامی ملزم کو گرفتار کرلیاجس پرالزام ہے کہ وہ بیرون ممالک میں گردوں کے مریضوں کا سراغ لگاتا اور ان کارابطہ مرکزی ملزم ڈاکٹر فوادسے کراتا تھا، ملزم سے اہم ریکارڈ قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس سےپہلےسرجن ڈاکٹر فواد، اینستھیزیا ڈاکٹر التمش، پیتھالوجسٹس ڈاکٹر خالد، پیتھالوجسٹس ڈاکٹر نسیم اور رورل ہیلتھ سینٹر کی لیڈی ہیلتھ ورکر صفیہ بی بی کوبھی گرفتار کیا جاچکاہے۔
یہ تمام ملزم غریب افرادکوچند ہزار روپےکا جھانسا دےکر ان سےگردے خریدتے اور غیرملکی مریضوں کو 40 سے 80 لاکھ روپے میں گردے لگاتے تھے۔