• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے اوکاڑہ سے الیکشن لڑا تو مقابلہ میں کھڑی ہونگی،جہاں آرأ وٹو

فیصل آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما جہاں آراء وٹو نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو اوکاڑہ سے ضمنی الیکشن لڑوایا تو وہ پارٹی ہدایت کے مطابق ان کے مقابلہ میں ہوں گی کیونکہ یہاں سے ان کے والد میاں منظور وٹو کئی بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف ممکنہ فیصلہ کے پیش نظر اطلاع ہے کہ مریم نواز کو اوکاڑہ سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ اگر مریم نواز کے مقابلہ میں پارٹی انہیں ٹکٹ جاری کرتی ہے تو وہ مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور حلقہ کے عوام کی طرف سے ماضی میں ملنے والی پذیرائی کے عین مطابق وہ یہاں سے مریم نواز کو شکست دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ان کے لئے کسی جگہ پر میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔
تازہ ترین