• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بیراج کی مرمت کیلئے 16 ارب روپے سے اسکیم تیارکی ہے، نثار کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمدکھوڑو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سکھر بیراج کی مرمت ، بحالی اور دیکھ بھال کے لیے 16 ارب روپے کی خطیر رقم سے اسکیم تیار کر لی ہے۔ اس مقصد کے لیے خواہ ہمیں ورلڈ بینک سے پیسے لینے پڑیں یا کسی سے بھیک مانگنا پڑے ۔ ہم اس منصوبے پر عمل درآمد کی ضرور کوشش کریںگے ۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر محکمہ آب پاشی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے تو بہت کرتی ہے ۔ اگر وہ سکھر بیراج کے نظام کی مرمت ، بحالی اور دیکھ بھال کے لیے فنڈز فراہم کر دیتی تو حکومت سندھ کو اس حوالے سے کام شروع کرنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہوتی، یہ دنیا کے مشہور بیراجوں میں سے ایک بیراج ہے ۔ وفاقی حکومت چاہتی تو سی پیک کے منصوبے کے ذریعہ بھی فنڈز فراہم کر سکتی تھی ۔ وزیر آب پاشی نے کہا کہ سندھ میں زرعی ماہرین کی کوئی کمی نہیں ۔
تازہ ترین