• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،میونسپل کارپوریشن کے ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج جاری

گجرات (نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن کے ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج پندرہویں روز میں داخل ہو گیا، میونسپل کارپوریشن گجرات کے ڈیلی ویجز ملازمین نے 4ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کا سلسلہ پندرہویں روز میں داخل ہو چکا 15روز کے احتجاجی دھرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی جس سے ان کے گھروں کے چولہے مکمل طور پر ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ملازمین نے میونسپل کارپوریشن کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اکاؤنٹس میں مسائل کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو پا رہی میئر حاجی ناصر اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
تازہ ترین