• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور افغانستان سے تعلقات معمول پر لائے جائیں ،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پوری زندگی برادر اسلامی ملک ایران اور افغانستان کے ساتھ اتنی سرحدی کشیدگی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھ رہے ہیں، ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جائیں ۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹیلیفون پر عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران 7 سمندر پار دوستیاں کرنے کے ساتھ ساتھ ہمسایوں کے ساتھ بھی تعلقات کو بہتر بنائیں۔
تازہ ترین