ملتان،کوٹ سلطان (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )ملتان ،کوٹ سلطان میں حادثے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق دنیا پور روڈ پر بزرگ اللہ دتہ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھاکہ تیز رفتار کار نے اسےٹکر دے ماری،جسکےنتیجےمیں اللہ دتہ گر کر موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاعلاوہ ازیں کوٹ سلطان کے وزیر بلوچ کی بیٹی اپنی ساس اور دیور کے ساتھ پیر جگی شریف سے لدھانہ اپنے گھر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار لوڈر ڈالہ نے زور دار ٹکر مار دی جس سے ۴۵ سالہ خاتون حمیداں بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ اسکے بیٹے شاہد اقبال کی ٹانگ کٹ گئی ، وزیر بلوچ کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔