سرگودھا(نمائندہ جنگ ) چوہدری خالد محمود روالیہ ڈسٹرکٹ چیئر مین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منتخب ہوگئے ا ورچیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل سردار عاصم شیر میکن نے ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ اس موقع پر نومنتخب چیئر مین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری خالد محمود روالیہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پرپورا اتروں گا ۔