سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ایف آئی اے نےگردوں کی غیر قانونی میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی حضوصی ٹیم نےگردوں کی غیر قانونی طور پر پیوند کاری میں ملوث ایک شخص عبدالمجید کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص نے دوبئی میں مقیم ایک شخص راشد کو گردہ ٹرانسپلاٹ کروانے کے لئے بطور ایجنٹ کام کیا تھا جس کو بعدازاں لاہور میں گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز فواد اورا لتمش کی نشان دہی پر تھانہ مرادپور کے علاقہ ننگل سے گرفتار کیا گیا۔