چمن میں پاک افغان کشیدگی سے بے گھر ہونے والے متاثرین کو خیمہ بستی میں کھانے پینے کی ایک سال پرانی اشیا بانٹ دی گئیں ۔ یہ وہ اشیاء دی تھیں ، جو گزشتہ سال آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فراہم کی گئیں تھیں۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے ڈائریکٹر کہتے ہیں ناقص راشن ضلعی انتظامیہ نے تقسیم کیا، نوٹس لے لیا گیا ہے۔ متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
چمن میں پاک افغان سرحد پر، افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث در سے دربدر ہونے والوں میں ایک سال پرانی اشیائے خور و نوش تقسیم کردیں۔یہ سامان گزشتہ سال آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے تھا۔
یہ سامان تب تقسیم کیوں نہ ہوا،یہ بھی ایک سوال ہے۔صحت و صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے جنرل محمد طارق نے خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا سامان کی فراہمی کی ذمہ دارضلعی انتظامیہ ہے۔ناقص کارکردگی کا نوٹس لے کروزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔