کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ کے آغاز سے قبل انگلینڈ میں ہی قومی ٹیم کے پریکٹس میچوں کے انعقاد کے لئے کوششیں شروع کردی ہے، آئرلینڈ کیخلاف تین میچوں کی پریکٹس میچوں سیریز کے گرین سگنل کے بعد اب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام بیلجیم اور انگلینڈ ہاکی فیڈریشن کے حکام کیساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ جس بھی فیڈریشن کیساتھ معاملات طے ہو سکے ان کیساتھ گرین شرٹس کو میچز کھیلنے کا مواقع مل سکے ۔ حکام کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ ورلڈ ہاکی سیریز سے قبل قومی سینئر ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جا سکے ۔