• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: دہلی نے دلچسپ مقابلے میں گجرات کو زیر کرلیا

کانپور ( جنگ نیوز ) دہلی ڈیئر ڈیولز نے دلچسپ مقابلے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز کو دو وکٹ سے ہرادیا، میچ کا فیصلہ دو گیند قبل ہوا۔ ناکام ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 195کا عمدہ ٹوٹل حاصل کیا۔ ایرون فنچ نے 69 اور دنیش کارتک نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔ ڈیئر ڈیولز نے ہدف شریاس ایئر کے 96 رنز کی بدولت 19.4اوورز میں حاصل کرلیا۔ کرون نائر نے30 اور پیٹ کمنز نے 24 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا، ایئر کے آئوٹ ہونے پر میچ دلچسپ ہوگیا تھا لیکن امیت مشرا نے دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر دہلی کو فتح دلادی۔
تازہ ترین