• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ملٹری تعلقات میں تنائو ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سول ملٹری تعلقات میں تنائو ڈالنے کی کوشش ہمیشہ کیلئے ناکام بنا دی گئی، فیصلے سے پاکستان کی جیت ہوئی ہے، آج قائم ہونے والی روایت ملک کیلئے بہتر ہے، تمام ادارے جمہوریت کو مستحکم کرنے کی جانب گامزن ہیں، کچھ لوگ قومی مفادات کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج جو روایت قائم کی گئی ہے، وہ ملک کے لیے بہت بہتر ہے، ڈان لیکس کا معاملہ حل ہونے کے حوالے سے جاری ہونے والی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، ساری دنیا اس کو تعریف کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سول ملٹری تعلقات میں تناؤ ڈالنے کی کوشش ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دی گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ہرطرف سے آوازاٹھ رہی تھی انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے ادارے مستحکم ہورہے ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کریں گے۔
تازہ ترین