• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکنک نے گوادر میں ایکسپریس وے تعمیر سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی ( ایکنک ) نے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک ، گوادر میں ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کی تعمیر اور فنانشل انکلوژن اینڈ انفراسٹرکچر منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ، ایکنک کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں لاہورسیالکوٹ موٹر وے  لنک ( چار رویہ ) براستہ نارنگ منڈی سے نارووال منصوبے کیلئے14ارب 18کروڑ98لاکھ 50ہزار روپے کی منظوری دی جسکی تکمیل سے نارنگ منڈی ، بدوملاہی اور نارووال کے علاقے لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک ہو جائیں گے ، ایکنک نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مقرر کرنےکی ہدایت کی ،اجلاس میں فنانشل انکلوژن اینڈ انفراسٹرکچر منصوبے کیلئے 14ارب31کروڑ88لاکھ 50ہزار روپے کی بھی منظوری دی گئی  جس کیلئےعالمی بنک 137ملین ڈالر فراہم کریگا، ایکنک نے ہدایت کی کہ سیکریٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جومنصوبے کی لاگت کو حقیقت پسندانہ کرے ، ااجلاس میں گوادر بندرگاہ میں ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس کیلئےحکومت چین سی پیک کے تحت بلاسود قرضہ فراہم کریگی ،  منصوبے کے تحت تقریباً19کلومیٹر طویل چار رویہ ایکسپر یس وے تعمیر کی جائیگی جو گوادرکو مکران کوسٹل ہائی وے سے ملائیگی۔
تازہ ترین