گجرات(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں خواص پور سے ڈاکو وقاص احمد سے 58ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے چور مختار احمد کی موٹر سائیکل اور نور پور شرقی سے عمر وغیرہ سلیمان خالد کے گھر سے اسکا موبائل فون جبکہ جی ٹی ایس چوک میں سلطان ابو ا سماعیل کی دکان سے ریاض خاں وغیرہ 3افراد سیگریٹ مالیتی72ہزارروپے چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔