گجرات(نمائندہ جنگ) تھانہ دولت نگر کے گاؤں دریکڑی میں دو بھائیوں محمد یوسف اور بنیامین نے آصف سعید کو تشددکانشانہ بناڈالا۔دولت نگر کے گاؤں چھوکر خورد میں عادل عباس وغیرہ نے خاتون راحیلہ کوثر کوگھر میں گھس کر زخمی کردیا۔ تھانہ بولانی کے گاؤں دندی دارہ میں شکیل وغیرہ نے علی حمزہ کو زخمی کردیا ۔نقدی، موبائل فون اور زیورات لڑائی کے دوران چوری کرلیے۔ تھانہ بولانی کے گاؤں ڈاک چباں میں اشرف حسین وغیرہ 3افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے خضر حیات کو زخمی کردیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔