جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کاکہناہے کہ الیکشن ریفارمز کےبغیر شفاف الیکشن ناممکن ہیں،پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن ریفارمزپرمتفق کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی، ان کاکہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن ریفارمز کا وعدہ توکیا تھا، مگر لگتا ہےکہ حکومت ایسا نظام ہی لانا چاہتی ہے جس میں پیسے کی بنیاد پر الیکشن جیتا جا سکے۔
سراج الحق کاکہناتھا کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں الیکشن ریفارمز پر رضا مند کریں گے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے بعد ریٹرننگ آفیسرتو گھر چلےجاتے ہیں، لیکن سیاستدان آپس میں لڑتے رہتے ہیں، اس لئے دھاندلی کا ذمے دارریٹرننگ آفیسر کو ٹھہرایا جانا چاہیے۔