• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز لیگ فٹ بال، ریال میڈرڈ شکست کے باوجود فائنل میں پہنچ گیا

میڈرڈ (نیوز ایجنسیز) یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ریال میڈرڈ کو 2-1گولز سے شکست دیدی۔ لیکن ٹائٹل میچ تک رسائی اس بار بھی خواب ہی رہی کیونکہ ایگری گیٹ کی بنیاد پر ریال میڈرڈ نے 2-4 کی برتری سے فائنل میں جگہ بنالی۔ یاد رہے کہ ریال نے کرسٹینانو رونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ایٹلیٹکو کو فرسٹ لیگ میں مات دی تھی، سابق فرنچ ورلڈ کپ فاتح کپتان کی زیڈان کی کوچنگ میں کھیلنے والی ریال میڈرڈ نے مسلسل چوتھے برس چیمپئنز لیگ میں ایٹلیٹکو کو ناک آئوٹ مرحلے میں چت کیا ہے۔ یہی نہیں ریال نے 2014 اور 2016 میں اس نے ایٹلیٹکو کو فائنل میں شکست دی تھی۔ ریال کی ٹیم کارڈف میں تین جون کو اطالوی کلب کے کے خلاف فائنل کھیلے گے، اگر انے فتح حاصل کی تو وہ چیمپئنز لیگ ٹائٹل کا دفاع کرنے والے پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔ سیمی فائنل کے سیکنڈ لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ تین گول کے خسارے میں تھی، اس نے بازی پلٹنے کیلیے حکمت عملی تبدیل کی اور ابتداء ہی سے ریال میڈرڈ کے گول پر حملے کئے۔ میچ کے 12 ویں منٹ میں نائگیز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، صرف چار منٹ بعد گریزمین نے ایٹلیٹکو کا دوسرا گول کردیا۔ لیکن وقفے سے تین منٹ قبل اسکو نے گول کرکے اسکور دو ایک کردیا۔ دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ یوں ایٹلیٹکو میڈرڈ جیت کر بھی فائنل تک نہ پہنچ سکی۔ میچ کے بعد زیڈان کا کہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر بہت خوش ہوؓں، فائنل تک رسائی کیلیے ہمیں بہت زیادہ محنت کرنا پڑی، ہر کھلاڑی نے فتح میں دیا گیا کردار بخوبی ادا کیا، لیکن مسلسل دوسرے سال ایسا کرنے کے لئے میں نے ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یووینٹس کی ٹیم بہت اچھی ہے، ہمیں فائنل میں خوبصورت فٹ بال دیکھنے کو ملے گی۔دلچسپ بات ہے کہ زیڈان خود 1996سے 2001تک یووینٹس کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں، وہ کلب کی حکمت عملی اور کھیلنے کے انداز سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہ فائنل بہت ہی خاص ہوگا، یووینٹس نے مجھے سب کچھ دیا ہے۔ البتہ اب میں ریال کے ساتھ ہوں، یہ کلب میرے دل سے قریب ہے، ہم نے فائنل تک پہنچنے کیلیے طویل سفر کیا ہے، یہ ہمارا حق تھا۔ ریال میڈرڈ مجموعی طور پر 15 واں فائنل کھیلے گا، اس نے 11 مرتبہ یورپین فٹ بال کنگ کا تاج پہنا ہے۔
تازہ ترین