• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کی ہفتہ وار ہڑتال ،ملتان ودیگر شہروں میں مظاہرے ،ریلیاں

ملتان (سٹا ف  رپو ر ٹر   ،نمائندگان )ایپکا کی ہفتہ وار ہڑتال کے سلسلے میں ملتان ودیگر شہروں میں مظاہرے ہوئے وار  ریلیاں  نکالی گئیں تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایکسائز ملازمین نے جنرل سیکرٹری چوہدری نیاز احمد ڈھلوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں  نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کو باور کرا دیناچاہتے ہیں کہ اگر اس بجٹ میں  ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے ہم  اپنے مطالبات پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں کریں گے علاوہ ازیں بہاولپور میں  چڑیاگھرسٹیڈیم روڈسے فریدگیٹ تک ریلی نکالی  گئی ایپکا پنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر، رانا وحید سلطان، محمد اشرف اعوان ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئےحکومت کو متنبہ کیاکہ ہمارے معاشی حالات اس قدرخراب ہیں کہ اب ملازمین بجٹ سے پہلے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے خود سوزی سے بھی گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ  25 مئی کو ہزاروں ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیں گے دریں اثنا   رحیم یارخان میں  ضلعی صدرچوہدری محمدبوٹاعابدکی قیادت میں  ٹائون ہال میں دھرنادیا گیا مقررین نے کہاکہ  ایپکامطالبات کی منظوری تک سراپااحتجاج رہے گی ،لیہ  پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ و دھرنادیا گیاضلعی صدر ایپکا رانا محمد افضل ،جنرل سیکرٹری ساجد محبوب نےمطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی ملازمین کی تنخواہیں برابر ، تنخواہوں میں اضافہ، یوٹیلٹی الائونسز، ہائوس رینٹ سمیت دیگر الائونسز میں اضافہ کیا جائے۔خان پور میں بھی تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی جام منیر اختر شاہین صوبائی نائب صدر ودیگر نے  کہا کہ 25مئی کو ایپکا اسلام آباد میں بہت بڑا احتجاج کریگی  ہڑتالی کیمپ میں ملک حضور بخش ،ملک احمد یار ،کاشف نعیم قریشی  سمیت دیگر ملازمین موجود تھے ۔ڈیرہ غازیخان میں مقصود احمدجلبانی کی قیادت میں ایپکا مرکزی آفس گراؤنڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ضلع کچہری سے ہوتے ہوئے بمبئے چوک تک گئی ۔مقررین  نے کہا بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں دو سو فیصد  بڑھائی جا ئیں ۔مظفرگڑھ ڈی سی آفس میں دھرنا دیا گیا ضلعی صدر ایپکا وزیر دستی، جنرل سیکرٹری فضل شاکر،پنجاب ٹیچرزیونین کے ضلعی صدر ملک امام دین ، یوسف کھاڑک و دیگر مقررین نے  کہا کہ اگر حکومت نے تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے نہ بڑھائیں تو پھر 18اپریل کو صوبائی دارالحکومت اور مرکز میں دمادم مست قلندر ہوگا۔احتجاج کے بعدملازمین نے مظفرگڑھ پریس کلب تک کفن پوش پر امن ریلی نکالی ۔خانیوال میں  احتجاجی قلم چھوڑ ہڑتالی کیمپ ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں لگایا گیاضلعی صدر ایپکا ملک محمد قاسم، چوہدری شوکت علی، میاں عمران کمبوہ و دیگر نےکہا کہ اگر انکے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج  کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا ۔
تازہ ترین