• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ،شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے 21سال پرانی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے  منی لانڈرنگ کے الزام میں  وزیر اعظم نواز شریف  وزیر اعلیٰ شہباز شریف  اور وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی کی 21سال پرانی درخواست پر  فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نے پیر شمروز رضوان کی ترمیمی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے کے وکیل بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے الزام لگایا  کہ نواز شریف  اور دیگر شخصیات منی لانڈرنگ  میں ملوث ہیں  ، انکے  الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔یہ درخواست 1996 سے ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ۔عدالت میں شریف خاندان اور وفاقی حکومت کی  جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے  تمام فریقین کو 22 جون  کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔
تازہ ترین