عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس دن نوازشریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاسی زندگی کا آخری دن ہوگا۔
سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف کے منعقدہ جلسے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی مگر قصائی بھاگ گیا تھا۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس میں بڑے مجرموں کو بچالیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب میںکہا کہ سرگودھا نے ثابت کردیا کہ یہ شہر عمران خان کے ساتھ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ ڈان لیکس پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،ہم جمہوریت اور آئین کے علمبردار اور محافظ ہیں۔
رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس کی مکمل رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے۔