گجرات (نمائندہ جنگ) وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام کے تحت ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کیلئے تقریب 19مئی کو گورنمنٹ زمیندار کالج میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ایم این اے حمزہ شہباز شریف ہوں گے،1048طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس دئیے جائیں گے، لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا منعقد ہوا ۔