کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان حسیم کان نے کہا ہے کہ ورلد کپ کوالیفائی رائوند ٹورنامنٹ آ سان نہیں ہے، مشکل ٹیموں کا سامنا ہے، مگر ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ کو جیت کر ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کریں۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ لندن میں ہونے والے ورلڈ کپ رسائی رائونڈ کے لئے قومی ٹیم میں نئے اور تجربے کار کمبی نیشن کو تر جیح دی گئی ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ امید ہے کہ ایک ماہ کے دوران کھلاڑیوں میں مزید ہم آ ہنگی پیدا ہوجائے گی، واضح رہے کہ پی ایچ ایف نے اس ایونٹ کے لئے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں امجد علی، مظہر عباس ( گول کیپر) نواز اشفاق، علیم بلال، ابوبکر محمود، ایم رجوان جونیئر، عاطف مشتاق،تصور عباس، عماد شکیل بٹ ( ڈیفنس، ،ہاف بیکس)، عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجاز احمد، حسیم خان،اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز شامل ہیں۔