سکھر میں نامعلوم ملزمان کی کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک مریض زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ نواحی علاقے بچل شاہ میانی میں پیش آیا، جب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے کلینک پر فائرنگ کردی۔
واقعے میں 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، مرنے والوں میں ڈاکٹر عبد الکریم اور اس کا بیٹا راجا عباسی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔