ملتان ( سٹا ف رپورٹر)حج ڈائریکٹر ملتان ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے نان کوٹہ ہولڈر ٹور آپریٹروں سے سختی سے نمٹا جائے گا، حج کے نام پر کسی کی دو نمبری نہیں چلنے دیں گے، تربیتی ورکشاپس میں عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حج ڈائریکٹوریٹ ملتان میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حج کے نام پر کرپشن نہیں کرنے دیں گے ،جنوبی پنجاب میں تربیتی ورکشاپس کا آغاز 18 مئی کو شجاع آباد اور راجن پور سے کیا جائےگا۔