سرگوھا(نمائندہ جنگ)ضلعی جنرل سیکرٹر ی پی ٹی آئی بیرسٹر حسن دستگیر کچھیلا اورجوائنٹ سیکرٹر ی مہر محمداسلم نے کہا ہے کہ سرگودہا کے شاہینوں نے ایک مرتبہ پھر عمران خا ن کے جلسہ کو بھر پور طریقہ سے کامیاب بنا کرثا بت کر د یا ہے کہ سرگودہا پی ٹی آئی کا مضبو ط گڑھ ہے، عمران خان کے جلسہ کو کامیاب بنا نے پر سرگودہا کے شاہین اورتمام طبقات مبار کباد کے مستحق ہیں کیونکہ پی ٹی آئی ا سو قت ملک بچانے کرپشن اور اقر باپرور ی کے خاتمہ کی جنگ لڑر ہی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہو ں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی جیسی کرپٹ شخصیت کا تحریک انصاف کی فنڈنگ کے با رے میں مقدمہ دائر کر نا قیامت کی نشانی ہے کیونکہ پانامہ کے نتائج سے خوف زد ہ ن لیگ ا ب تحقیقات سے توجہ ہٹا نے کیلئے مختلف قسم کے ہر بے استعما ل کر رہی ہے پور ی قو م جانتی ہے کہ عمران خا ن کا ماضی بے داغ ہے ا ور اس کی شخصیت باکر دار ہے ۔